برطانیہ کا بڑا توانائی منصوبہ، 16 نئے انرجی اسٹوریج منصوبوں کی منظوری

Jun 26, 2026 | 14:27:PM
برطانیہ کا بڑا توانائی منصوبہ، 16 نئے انرجی اسٹوریج منصوبوں کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )برطانیہ کے توانائی کے نگران ادارے آف جیم   نے ملک میں بجلی کی فراہمی کو مزید مستحکم بنانے اور توانائی کے نظام پر اخراجات کم کرنے کے لیے 16 طویل دورانیے کے توانائی ذخیرہ   منصوبوں کو اگلے مرحلے کے لیے منتخب کر لیا ہے۔

آف جیم کے مطابق یہ منصوبے "کیپ اینڈ فلور" سپورٹ اسکیم کے تحت چلائے جائیں گے، جس کے ذریعے منصوبہ ساز کمپنیوں کو کم از کم آمدنی کی ضمانت دی جائے گی، جبکہ منافع کی ایک حد بھی مقرر ہوگی۔

ان منصوبوں میں ایسے جدید توانائی ذخیرہ کرنے والے نظام استعمال کیے جائیں گے جو آٹھ گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت تک بجلی محفوظ رکھ سکیں گے۔ اس سے ہوا اور شمسی توانائی جیسے قابلِ تجدید ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی کو مؤثر انداز میں ذخیرہ اور ضرورت کے وقت استعمال کیا جا سکے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:مہنگے پٹرول سے پریشان،عوام کیلئے ایک اور اچھی خبر

برطانوی ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں سے قومی بجلی کے ترسیلی نظام پر دباؤ کم ہوگا، مہنگے انفراسٹرکچر کی ضرورت میں کمی آئے گی اور مجموعی طور پر بجلی کی فراہمی زیادہ مستحکم اور کم لاگت ہو جائے گی، صارفین کو بجلی سستے ترین نرخوں پر فراہم کی جائے گی ۔ 

برطانوی حکومت کا مؤقف ہے کہ صاف توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سے ملک کو عالمی تیل و گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی کے اثرات سے بہتر طور پر محفوظ رکھا جا سکے گا۔