قطر کا خام تیل فروخت کرنے کے لیے نیا ٹینڈر جاری، عالمی سپلائی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )قطر انرجی نے جولائی تا اگست کے لیے خام تیل کی فروخت کا ٹینڈر جاری کر دیا ہے، جو مبصرین کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی کے آغاز کے بعد پہلا بڑا اقدام ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق قطر کی جانب سے ال-شاہین، میرین قطر اور میرین لینڈ خام تیل کی اقسام فروخت کے لیے پیش کی گئی ہیں، خریداروں کو یہ تیل شپ ٹو شپ ٹرانسفر کے ذریعے فجیرہ اور صُحار کے درمیان حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹینڈر کی بولی 29 جون کو بند ہو گی، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ کے دیگر بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک بھی اپنی سپلائی میں اضافہ کر رہے ہیں، جس سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی دستیابی مزید بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طیاروں کی موجودگی! ایران نے آخری الٹی میٹم دیدیا
علاقائی سطح پر عراق کی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو نے بھی جولائی کے لیے تیل کی فروخت کا ٹینڈر جاری کیا ہے، جبکہ کویت اور متحدہ عرب امارات بھی اس ماہ بڑی مقدار میں خام تیل مارکیٹ میں لا چکے ہیں۔
ادھر تائیوان کی فرموسا کمپنی نے حال ہی میں قطر کے ال-شاہین خام تیل کے دو ملین بیرل خریدے ہیں، جو خلیجی تیل کی مسلسل طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
ماہرین کے مطابق خلیجی ممالک کی جانب سے مسلسل ٹینڈرز اور فروخت عالمی مارکیٹ میں سپلائی بڑھانے کا باعث بن رہے ہیں، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں تیل کی قیمتوں پر بھی پڑ سکتے ہیں۔