بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبعلم جاں بحق، 20 زخمی

Jun 26, 2025 | 23:09:PM
بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالبعلم جاں بحق، 20 زخمی
کیپشن: ایمبولینس،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹنڈو جام میں بارش کے باعث مدرسے کی چھت گرنے سے 2 طالب علم جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

ضلع حیدرآباد کے علاقے ٹنڈوجام کی مظفرکالونی میں مدرسے کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعے میں چھت کے تلے دب کر مدرسے کے 20 طلبہ زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق چھت گرنے سے زخمی ہونے والے طلبہ کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے 26 سے 28 جون کے درمیان کراچی اور اندرون سندھ کے اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:2026 میں حج کے خواہش مند افراد کیلئے اہم خبر
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: