لاہور میں دو افراد غیر ملکی خاتون کی لاش ہسپتال چھوڑ کر فرار
کیپشن: ڈیڈ باڈی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورمیں نشترکالونی کےنجی ہسپتال میں دو افرادغیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کرفرارہوگئے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق لاش چھوڑ کرجانے والے مرد وخاتون بھی افریقی شہری ہیں اورکار میں سوار تھے۔ نامعلوم پینتالیس سالہ خاتون کو مردہ حالت میں وہیل چئیرپرچھوڑ کر فرارہوگئے۔ کلوزسرکٹ فوٹیج اوردیگر شواہد کی مدد سے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ شبہ ہے خاتون کی ہلاکت نشے کی زیادتی کیوجہ سے ہوئی ۔ مزید حقائق تفتیش مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے ائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت پھر بلند، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟