لاہورہائیکورٹ، خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزموں کی درخواستیں خارج

Jun 26, 2023 | 21:21:PM
لاہورہائیکورٹ، خدیجہ شاہ سمیت 4 ملزموں کی درخواستیں خارج
کیپشن: خدیجہ شاہ پولیس حراست میں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہو ر ہائیکورٹ نے 9 مئی کو جناح ہاﺅس، جلاﺅ گھیراﺅ کے الزام میں گرفتار خدیجہ شاہ سمیت چارملزمان کی جوڈیشل ریمانڈ کے دوران حراست کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج کردیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کو جناح ہاﺅس، جلاﺅ گھیراﺅ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ اور دیگر کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت چارملزمان کی درخواستیں خارج کردیں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔
چاروں ملزمان نے جوڈیشل ریمانڈ کے دوران حراست کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی، عدالت نے خدیجہ شاہ ،ہما شاہ ،عارف سعید اور رضوان ضیاکی درخواستیں خارج کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی