بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Jun 26, 2023 | 20:40:PM
بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی ۔
محکمہ موسمیات کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں موسم جزوی ابر آلود رہنے تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ادھر خیبرپختونخوا میں چترال، دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد ،کاکول ، ہری پور میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،پشاور،چارسدہ ،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ، ڈی آئی خان،لکی مروت اورکوہاٹ میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، پشاور ،چارسدہ ، مردان ،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور کرک میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جرم کیا ہے جو فوجی عدالتوں میں کیس چلنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب میں مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم،راولپنڈی، میانوالی سرگودھا، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،حافظ آباد، منڈی بہاو¿ الدین، سیالکوٹ، نارووال،بھکر،لیہ، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان،ساہیوال، بہاولپور،بہاولنگر اورڈی جی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،تاہم ملتان،ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر ،ڈی جی خان اور ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، زیارت ، لورالائی،ژوب، بارکھان،کوہلو، قلات ، آوارن، خضدار ، نوشکی اور ملحقہ علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش بونداباندی کا امکان ہے۔
 محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی متوقع ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟