پسند کی شادی کا ایسا انجام، جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں

Jun 26, 2023 | 15:57:PM
پسند کی شادی کا ایسا انجام، جان کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پسند کی شادی کے بعد شوہر نے بیوی کو قتل کر کے لاش کیساتھ ایسی حرکت کر دی کہ انسانیت شرما گئی ۔

تفصیلات کے مطابق  کویتی شہری نے بیوی کو  قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 20 ٹکڑے کرکے مختلف علاقوں کے کچرے کے ڈبوں میں پھینک دیئے ،خاتون کے قتل کا راز اس وقت فاش ہوا جب مقتولہ کی بہن نے پولیس کو     خاتون کے لاپتہ ہونے کی  شکایت کی ،عرب میڈیا کے مطابق 50 سالہ کویتی شہری نے مقتولہ سے خفیہ طور پر شادی کر رکھی تھی، اس شادی کا علم مقتولہ کی بہن کے علاوہ کسی کو نہیں تھا ۔ 

رپورٹ کے مطابق مقتولہ کی بہن نے اکتوبر سے بہن کےگمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی ، خاتون کے مطابق اس کی بہن نے سابقہ شوہر  اور  2بچوں کو چھوڑ کر دوسرے (ملزم) شخص سے شادی کرلی تھی، اس دوران ان کے دونوں بچوں کی شادیاں بھی ہوئیں لیکن ماں نے شرکت نہیں کی ۔

یہ بھی پڑھیں:ناقص تعمیر کا ایک اور شاہکار

خاتون کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کا  آغاز  کرتے ہوئے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا،ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ اسے تنگ کرتی تھی جس کے باعث ایک روز تنگ آکر اس نے بیوی کو قتل کردیا، بیوی کو قتل کرنے اور اس کے جسم کے ٹکڑے ٹھکانے لگانے کے بعد اس نے بیوی کے فون اور کپڑوں کو بھی ضائع کردیا،دوران تفتیش ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے 20  ٹکڑے کرکے مختلف علاقوں کے کچرے دانوں میں پھینکنے کا اعتراف کرلیا۔