ناقص تعمیر کا ایک اور شاہکار، راول چوک انڈر پاس سڑک بیٹھ گئی

Jun 26, 2023 | 15:16:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )حالیہ ہونے والی بارشوں نے اسلام آباد  انتطامیہ کی ناقص تعمیر کے شاہکار  کا  ایک اور پول کھول دیا ، بھاری سرمائے سےپایہ تکمیل تک پہنچنے والا منصوبہ   راول چوک انڈر پاس میں بارش کی ایک مار نہ برداشت کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو روز سے شروع ہونے والی بارش کے سبب  راول چوک انڈر پاس میں نکاسی آب کا نظام ناکارہ ہو گیا، سڑک میں ناقص میٹیریل استعمال ہونے کی وجہ سے  سڑک بھی بیٹھ گئی،انڈر پاس میں پانی اور سڑک بیٹھ جانے سے  مرکزی شاہراہ بند ہو گئی ،  شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، گاڑیاں تو دور موٹر سائیکل سواروں کا بھی گزرنا محال ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ساجد سدپارہ کا پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے ایم سی آئی کی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر  راول چوک انڈر پاس پہنچ گئیں نکاسی آب کا کام شروع کر دیا، واضح رہے کہ گزشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر  وزیر اعظم شہباز شریف نے منصوبے کا افتتاح کیا تھا اور صرف 9 گزرنے کے بعد ہی ناقص منصوبے بھانڈہ پھوٹ گیا۔