عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں، رنبیر کپور کا مداحوں کو بڑا سرپرائز

Jun 26, 2022 | 20:19:PM
عالیہ بھٹ، شادی کے بندھن، رنبیر کپور، دنگ کر دیا،
کیپشن: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رواں سال عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے سب کو دنگ کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ان دنوں اپنی نئی فلم ”شمشیرا“ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جب اسی ضمن میں منعقد ایک تقریب میں رنبیر سے سوال کیا گیا کہ اپنے پرستاروں سے متعلق کوئی بات بتائیں جس پر رنبیر کپور نے بتایا کہ ممبئی کے کرشنا راج بنگلے وہ اپنے والدین کے ہمراہ رہائش پذیر تھے اسی دوران ایک خاتون مداح نے بنگلے کے دروازے سے شادی کرلی تھی ، اس نے دروازے پر ورمالا ڈالنے کے بعد سندور بھی لگایا تھا۔
 رنبیر نے مزید کہا کہ مذکورہ لڑکی نے دروازے کو مجھ سے تشبیہ د ی تھی، یعنی اس کا خیال تھا کہ اب وہ میری بیوی بن چکی ہے، اداکار نے ہنستے ہوئے کہا کہ اس طرح عالیہ میری پہلی نہیں بلکہ دوسری بیوی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات ضمنی الیکشن ؛ پی ٹی آئی کے امیدوار کو برتری