سوات ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے میدان مار لیا

Jun 26, 2022 | 19:57:PM
خیبرپختونخوا، ضمنی انتخاب، تحریک انصاف، پی ڈی ایم، حمایت یافتہ، امیدوار پر برتری،
کیپشن: پی ٹی آئی، اے این پی پارٹی لوگوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی کے 7 سوات ضمنی الیکشن کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ موصول ہو گیا،غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے فضل مولا 18 ہزار42 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ان کے مدمقابل پی ڈی ایم کے حمایت یافتہ اے این پی کے حسین احمد14 ہزار665 ووٹ لے سکے۔
یاد رہے کہ یہ نشست اے این پی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔اس حلقے میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، حلقے میں 124 پولنگ سٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے ادھار تیل کی خریداری میں توسیع کا امکان