باجوڑ: ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اخون زادہ چٹھان کی گاڑی کے قریب دھماکا

Apr 17, 2024 | 21:36:PM
باجوڑ: ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اخون زادہ چٹھان کی گاڑی کے قریب دھماکا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ سے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اخون زادہ چٹھان کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈی ایس پی باجوڑ بخت منیر کا کہنا ہے کہ اخون زادہ چٹھان دھماکے میں  اپنے ساتھیوں سمیت محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، دھماکا خیزمواد سڑک کنارے کھڑی کی گئی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا، جب پی پی امیدوار کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوا، چٹھان جلسے سے خطاب کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ میں شامل وزراءکو محکموں کے قلمدان الاٹ، کون کون شامل؟

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ میں رواں ماہ 21 اپریل کو ضمنی انتخابات شیڈول ہیں، خیال رہے کہ 31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران این اے 8 اور  پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کے بعد دونوں نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئےگئے تھے۔