وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کی 12  برس سے رُکی عمارت 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم

پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر سکھر کا بغیر اطلاع اچانک دورہ، ضرار شہید روڈ لاہور کینٹ کے نادرا سنٹر کا بھی دورہ کیا ،ہر پاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں،محسن نقوی

Apr 30, 2024 | 15:52:PM
 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےسکھر کےپاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر میں انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےسکھر کےپاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر میں انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کر دی۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ میں ہر پاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں۔

 محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس اور نادرا سنٹر سکھر کا بغیر اطلاع اچانک دورہ کیا۔  اُنہوں نے شناختی کارڈ اور دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے دستاویزات کے حصول بارے دریافت کیا۔ انہوں نے شہریوں کودر پیش مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔ وزیر داخلہ نے نادراسنٹر میں صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سکھر شہر کے اندر اور روہڑی میں 3 ماہ کے اندر  2 نئے نادرا دفاتر بنائے جائیں گے جس سے پاکستان بھر میں نادرا سنٹرز پر  30 منٹ  سے  زیادہ شہریوں کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔  میں ہر پاکستانی شہری کے پاس شناختی کارڈ دیکھنا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کی 12  برس سے رُکی ہوئی عمارت کو بھی مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار  کرتے ہوئے  پاسپورٹ آفس کی  عمارت کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں: ’ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام ‘

دوسری جانب وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضرار شہید روڈ لاہور کینٹ کے نادرا سنٹر کا بھی دورہ کیا اور شناختی کارڈ و دیگر ضروری دستاویزات بنوانے کیلئے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی۔ وزیرداخلہ نے نادرا سنٹر میں شہریوں کیلئے سہولتوں کا بھی جائزہ لیا۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ نادرا میں ایجنٹ مافیا نہیں ہے تو پاسپورٹ آفس سے بھی اس کا خاتمہ کریں گے، نادرا سنٹرز کے دورے عوام کو انتظار اور تاخیر کی زحمت سے بچانے کیلئے کر رہا ہوں، پوری کوشش ہے نادرا سنٹرز میں بلا تاخیر شہریوں کو دستاویزات فراہم کی جائیں۔