’ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام ‘

Apr 30, 2024 | 15:12:PM
’ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام ‘
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں 6ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ سوشل میڈیا سمیت دیگر فورم سے عدلیہ پر حملے کیے جارہے ہیں،کیس کی سماعت کے دوران دیگر ججوں نے بھی ریمارکس دئیے ۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب سچ بتائیں کیا لوگوں کا اعتماد ہے کہ عدلیہ ان کے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتی ہے،سپریم کورٹ نے بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز کے جواب کی خوبصورت انگریزی پر تعریف کی ۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بولے کہ ہائیکورٹس کی تجاویز میں ایک شعر لکھا گیا ہے۔

"ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام 
وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا"

اس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے کہ جسٹس بابر ستار کیساتھ اس شعر کے مطابق ہورہا ہے،جسٹس بابر ستار نے صرف آہ کی تھوڑی سی شکایت کی تو ان کو بدنام کیا جارہا ہے،سمجھ نہیں آتی لوگ پارٹی کیوں بن جاتے ہیں،بدقسمتی سے ہمارے ملک میں ہر شخص نے اپنی جماعت چن رکھی ہے۔

تفصیلی خبر پڑھیں:جو جج دباؤ میں آتا ہے وہ استعفیٰ دیکر گھر چلا جائے،چیف جسٹس