وزیراعظم کا ایک اوراختیارختم ہوگیا

Apr 30, 2024 | 15:39:PM
وزیراعظم کا ایک اوراختیارختم ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا ماہرین اور پروفیشلنز کی آسامیوں کی تخلیق کرنے کے اختیار کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان آسامیوں کی تخلیق کا وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے اور اب یہ اختیار وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں سیکریٹریز کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیوں کی تخلیق کا اختیار ختم کرنے کی سفارشات کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کی اجازت سے منظوری دے دی اور سرکولیشن کے ذریعے ان سفارشات کو منظور کیا گیا۔مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا منصوبہ ہے اور اب ان آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے کی جائے گی جب کہ کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر، وزیر مملکت یا مشیرکی منظوری سے ہوں گی,ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات صرف مسابقتی عمل کے ذریعے حاصل کی جاسکیں گی، اس سے پہلے ہیڈ ہنٹنگ فرم کی خدمات کے لیےوزیر اعظم کی منظوری ضروری تھی۔ 

ذرائع کے مطابق ریسرچ ایسوسی ایٹس، ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری ضروری ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:’ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام ‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کا عمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ ہیڈ ہنٹنگ فرم کے عمل میں اسٹبلشمنٹ ڈویژن لیڈ کردار ادا کرے گی، اسٹبلشمنٹ ڈویژن ہیڈ ہنٹنگ فرم کے لیے کامن پول قائم کرے گی ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے.