خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا امکان, بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو اختیار دیدیا

Apr 29, 2024 | 19:57:PM
خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کا امکان, بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کو اختیار دیدیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد  خیبر پختونخواہ کابینہ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کا بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات میں موجودہ کابینہ کی کارکردگی پر بات کی تھی جس کے بعد  انہوں علی امین گنڈاپور کابینہ کے موجودہ ارکان کو رکھنے یا نہ رکھنے کا اختیار دیا تھا۔

اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ میں پرانے چہروں کی واپسی کا امکان ہے، سابق وزراء اور معاونین کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، کابینہ میں پشاور اور نوشہرہ سمیت قبائلی اضلاع سے بھی ممبران شامل ہو سکتے ہیں تاہم ان ناموں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے۔   

خیال رہے کہ کابینہ میں توسیع کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے اور اس کا رواں ہفتے ہی حتمی فیصلہ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: میں پھر مطالبہ کرتا ہوں کہ 9 مئی سے متعلق جوڈیشل کمیشن بنایا جائے: اسد قیصر