ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز: تشویشناک خبر سامنے آگئی

Jun 26, 2022 | 11:08:AM
کورونا وائرس،کیسز،اضافہ،قومی ادارہ برائے صحت،اعدادوشمار
کیپشن: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناکے 14 ہزار437 ٹیسٹ کیےگئے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 2 افراد انتقال کرگئے۔

 قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 437  ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 406 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 2.81  فیصد رہی۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 2 ہلاکتیں ہوئیں جب کہ 94 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومت کیلئے پھر مشکل ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

دوسری جانب سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صوبے بھر میں سب سے زیادہ شرح کراچی  میں ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان محکمہ  صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.64 فیصد رہی جب کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 949  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 206 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور شرح 21.71 فیصد رہی۔

 محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا کے 47 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور اس طرح شہر میں شرح 8.5 فیصد رہی۔

 دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کی شرح 3.45، پشاور 3، لاہور 2.82، راولپنڈی 1.64، گجرات 1.82 اور مردان میں 8.77 فیصد رہی۔