حکومت کیلئے پھر مشکل ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

Jun 26, 2022 | 10:41:AM
حکومت کیلئے پھر مشکل ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف  کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ  حکومت نے بجٹ میں عام آدمی کا معاشی قتل کردیا ہے اور اس پر سپر ٹیکس سے چیزیں بنانے کا خرچہ اور انڈسٹری پر بوجھ بڑھے گا، مشکل کا شکار تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھادیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا ،ان کا کہنا تھا کہ2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے جلسے سے خطاب کروں گا جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے لوگ جمع ہوں گے جبکہ آپ اپنے اپنے شہروں میں ہونے والے جلسوں میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ہمارے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔

 علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے ’’سپر ٹیکس‘‘ عائد کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے اس ٹیکس سے مزید مہنگائی ہوگی اور متعدد انڈسٹریاں بند ہونا شروع ہوگئی ہیں اور کئی صنعتوں نے ملازمین کو فارغ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیںوزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بڑا اعلان کر دیا

سپرٹیکس سے کارپوریٹ ٹیکس 40 فیصد ہوجائے گا جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ ٹیکس 25 فیصد ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے میں حکومت رکے گی نہیں کیونکہ پیٹرولیم لیوی کے نام پر 50 روپے فی لیٹر قیمتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔