ایک یا ڈیڑھ سال مشکل ،معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، احسن اقبال  

Apr 28, 2024 | 23:07:PM
  ایک یا ڈیڑھ سال مشکل ،معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے، احسن اقبال  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فرحان اعجاز )  وفاقی وزیربرائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کاکہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئےایک  سے ڈیڑھ سال کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی،ہم ملکی معیشت کو راہ راست پر لے آئیں گے ۔ 

ظفروال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے آج کسان پریشان ہیں، 2018 کے بعد عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا تھا،ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئےمشکل وقت سے گزرنا پڑے گا ،وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں گندم کی صورتحال پر نوٹس لے لیا ہے ،  بین الاقوامی منڈیوں میں بھی گندم کے نرخ کم ہو گئے ہیں ،حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کسانوں کی مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ذا تیات کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ،شکرگڑھ سے الیکشن ہارنے والا شخص ٹی وی چینلز پر میری کردار کشی کرتا ہے،  ہمیشہ امن تعلیم اور ترقی کی سیاست کی ہے، ظفروال کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات اولین ترجیحات ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ظفروال میں آپریشن تھیٹر فنگشنل کر دیا گیا ہے،  کبھی لالچ نہیں کیا  ، عوامی خدمت کو ہی سیاست سمجھتے ہیں، جھوٹے مقدمات اور ٹاوٹوں کا کلچر ختم کر دیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ پولیس راتوں کا جاگ کر ہماری حفاظت کرتی ہے ، شہریوں کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں : کمبوڈیا :ملٹری بیس میں دھماکا،20 فوجی ہلاک