محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

Jun 26, 2022 | 10:18:AM
محکمہ موسمیات،پنجاب،سندھ ،بلوچستان،پیشگوئی
کیپشن: خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا عمل جاری

سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔