سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پولنگ کا عمل جاری

Jun 26, 2022 | 09:43:AM
سندھ ،بلدیاتی اتنخابات،پہلا مرحلہ،پولنگ کا عمل،الیکشن کمیشن
کیپشن: مختلف ڈویژن سے 1 ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں 9 ہزار  پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جن میں پولنگ کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

 بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 21 ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

 یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

مختلف ڈویژن سے 1 ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں، لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع جیکب آباد، کشمور، شکار پور، لاڑکانہ اور شہداد کوٹ کے عوام آج اپنے بلدیاتی نمائندے منتخب کریں گے۔

 سکھر ڈویژن کے 3 اضلاع خیر پور، سکھر اور گھوٹکی، شہید بے نظیر آباد ڈویژن کے 3 اضلاع شہید بے نظیر آباد، سانگھڑ، نوشہرو فیروز اور میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھر پارکر میں بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے فوج اور رینجرز کے اہلکار تمام حلقوں میں گشت کر رہے ہیں۔