کیمرون:صدر کے اہم حریف مورس کامتو کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی مسترد

Jul 26, 2025 | 19:45:PM
کیمرون:صدر کے اہم حریف مورس کامتو کی صدارتی امیدوار کے طور پر نامزدگی مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  کیمرون کے الیکشن کمیشن نے صدر پال بیا کے سب سے بڑے سیاسی حریف مورس کامتو کی آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے امیدوار کے طور پر نامزدگی مسترد کر دی ہے  جس سے ملک میں مظاہروں کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور موجودہ صدر کی کامیابی کے امکانات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن "ایلیکیم" (ELECAM) کے سربراہ نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران 13 امیدواروں کی فہرست جاری کی جنہیں انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ہے،اس فہرست میں مورس کامتو کا نام شامل نہیں تھا  تاہم ان کی نااہلی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

جن امیدواروں کے نام فہرست میں شامل نہیں کیے گئے، انہیں اپیل دائر کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

مورس کامتو  جو ری نیسانس موومنٹ (MRC) پارٹی کے رہنما ہیں نے 2018 کے انتخابات میں بھی صدر پال بیا کے خلاف حصہ لیا تھا اور اُن کے حامیوں کا ماننا ہے کہ انہیں اس وقت بھی دھاندلی کے ذریعے ہروایا گیا تھا،ان کی تازہ نااہلی کے بعد سیاسی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پال بیا 1982 سے مسلسل اقتدار میں ہیں اور اگر انہیں اس بار بھی چیلنج کا سامنا نہ ہوا تو وہ ایک اور مدت کے لیے ملک کے صدر بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور میں ہزاروں افراد سڑکوں پر ،وزیرِاعظم انور ابراہیم سے استعفے کا مطالبہ