کوالالمپور میں ہزاروں افراد سڑکوں پر ،وزیرِاعظم انور ابراہیم سے استعفے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ہفتے کے روز ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہزاروں افراد نے وزیرِاعظم انور ابراہیم کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر مظاہرہ کیا، عوام میں مہنگائی اور وعدہ شدہ اصلاحات پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید غصہ پایا جا رہا ہے۔
مظاہرین جن میں سے اکثر نے سیاہ ٹی شرٹس اور "ترن انور" (یعنی "انور مستعفی ہو") کے نعرے والے بینڈانا پہن رکھے تھے، کوالالمپور کی مرکزی شاہراہوں سے مارچ کرتے ہوئے آزادی چوک پر جمع ہوئے، جہاں حزبِ اختلاف کے سرکردہ رہنماؤں نے خطاب کیا۔
پولیس کے مطابق مظاہرے میں کم از کم 18,000 افراد شریک ہوئے،مقررین نے انور ابراہیم پر الزام عائد کیا کہ وہ عوام سے کیے گئے معاشی اور سیاسی اصلاحات کے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی اور بے چینی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ انور ابراہیم نے 2022 میں اقتدار سنبھالا تھا اور ان سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ تھیں، تاہم حالیہ دنوں میں ان کی مقبولیت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ویتنام میں سیاحوں کی بس کو خوفناک حادثے میں بچوں سمیت 10 افراد ہلاک، 12 زخمی