صبح سویرے دو بڑے استعفے آگئے

Jul 26, 2023 | 10:45:AM
 کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید علی شاہ اور سیکرٹری حیدر حسین نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید علی شاہ اور سیکرٹری حیدر حسین نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

جنید علی شاہ اور سیکرٹری  کے عہدوں سے مستعفی ہونے کی وجہ سے کے ایچ اے ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں متفقہ رائے سے دونوں کے استعفے منظور کیے گئے اور صدر کیلئے امتیاز علی شاہ اورسیکرٹری کے عہدے کیلئے اولمپیئن حنیف خان کا نام پیش کیا گیا جس پر تمام ممبران نے اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ گر گیا،انٹربینک سے خبر آ گئی

اس دوران نو منتخب صدر امتیاز علی شاہ نے کہا کہ بحیثیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن صدر اپنی خدمات نبھانے کیلئے پر عزم ہوں، یہ خوشی کی بات ہے کہ میرے ساتھ سیکرٹری ہاکی لیجنڈ حنیف خان ہیں جنہیں ہمیشہ گراس روٹ پر کام کرتے دیکھا ہے.  ہم سب مل کر ہاکی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

اس موقع پر نو منتخب سیکرٹری اولمپیئن حنیف خان کا کہا تھا کہ نو منتخب صدر امتیاز علی شاہ نے سندھ کی ترقی و خوشحالی میں جو اپنا حصہ ڈالا وہ قابل تعرہف ہے، امید ہے بحیثیت صدر ہماری صدارت کرتے ہوئے ہاکی کی ترقی و ترویج میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔