ڈالر مزید سستا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی

Jul 26, 2023 | 10:52:AM
ڈالر مزید سستا ہو گیا،انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)روپے کی قدر پھر بحال ہو نے لگی،انٹربینک میں ڈالر 1 روپے  48 پیسے  سستا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں  بھی ڈالر 1 روپے 50 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے سے نیچے آگیا ،انٹربینک میں ڈالر 288.52 روپے سے کم ہوکر  287.04 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر 292 روپے کا ہوگیا،گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 288 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے کمی سے 320 روپے پر آگیا ،برطانوی پاؤنڈ 2 روپے سستا ہوکر 375 روپے پر آگیا،اماراتی درہم 70 پیسے کمی سے 80.80 روپے پر آگیا،سعودی ریال 45 پیسے کمی سے 77 روپے 75 پیسے پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک ری ایکٹیویٹ, چائنہ کا اہم اقدام،نوکریاں ہی نوکریاں

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا،ہنڈرڈ انڈیکس میں 265 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.65 فیصد اضافے سے 46 ہزار 682 کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں 14.12 ارب روپے مالیت کے 42.91 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا 

مارکیٹ میں 311 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا ،پورا دن 211 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ جبکہ 117 کمپنیوں کے حصص میں کمی ہوئی۔