انتقال سے 4 روز قبل بھیجا گیا عامر لیاقت کا ایک اورمیسج سامنے آ گیا

Jul 26, 2022 | 11:11:AM
انتقال سے 4 روز قبل بھیجا گیا عامر لیاقت کا ایک اورمیسج سامنے آ گیا
کیپشن: عامر لیاقت (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں،دانیہ ملک نے اپنے مرحوم شوہر عامر لیاقت حسین کی جانب سے انتقال سے 4 روز قبل 5 جون کو بھیجا گیا میسج سوشل میڈیا پر شیئر  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دانیہ ملک اب ناصرف انسٹا گرام بلکہ ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بھی بیانات اور پوسٹس شیئر کر رہی ہیں،گزشتہ روزدانیہ ملک کی جانب سے شیئر کئے گئے  اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت دانیہ کو کسی ویڈیو کو ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنے کا مشورہ دینے سمیت  دانیہ سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

 اسکرین شاٹ دانیہ ملک نے انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’انتقال سے 4 روز قبل بھیجا گیا عامر لیاقت کا میسج‘‘۔

خیال رہے کہ معروف میزبان عامر لیاقت حسن کا انتقال 9 جون 2022ء کو ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف علی خان سے شادی کیلئے وارننگ دی گئی، کرینہ نے بڑا انکشاف  کردیا