پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج

Jan 26, 2026 | 21:02:PM
پی ٹی آئی رکن اسمبلی کیخلاف مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈاکٹر امجد علی خان این اے 2 سوات ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں اور سوات پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکرئی میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ان پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔ درخواست گزار ساجد علی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار کنجی میں بینک ڈکیتی،مسلح افراد94 لاکھ روپے لے کرفرار