کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار کنجی میں بینک ڈکیتی،مسلح افراد94 لاکھ روپے لے کرفرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار کنجی میں مسلح افراد نے بینک ڈکیتی کی واردات کے دوران 94 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ مزاحمت کرنے پر سیکیورٹی گارڈ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر رقم لے کر فرار ہو گئے،ڈکیتی کے دوران سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا،زخمی گارڈ کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
بلوچستان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران بینک ڈکیتیوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں جن میں کچھ عرصہ قبل پنجگور میں3 بینکوں سے 15 کروڑ روپے کی لوٹ مار بھی شامل ہے۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والی ان وارداتوں کے باعث سیکیورٹی صورتحال پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : روزہ رسول ﷺ پرحاضری کیلئےوفد سرکاری خرچ پر بھجوایاجائے؛مذہبی امور کمیٹی کی سفارش