محکمہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی، الرٹ جاری

Jan 26, 2024 | 22:12:PM
محکمہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی، الرٹ جاری
کیپشن: محکمہ موسمیات کی بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی، الرٹ جاری
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونےکی پیش گوئی کر دی، پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونےکی پیش گوئی کی ہے جس کے پیش نظر پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل  برس پڑے،پہاڑوں پر برفباری کا امکان

پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کے جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق  بارشوں اور برفباری کا سلسلہ31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے اور شہری علاقوں میں دھند میں کمی کا امکان ہے، حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت کی جاتی ہے، حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اورسڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں، حساس علاقوں میں صوبائی اور قومی شاہراہوں پرمسافروں کو پیشگی خبردار کیا جائے، اس دوران ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی دستیابی یقینی بنائیں۔

ڈی جی، پی ڈی ایم اے محمد قیصر خان نے حکم دیا کہ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں، سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے، بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں، ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔