افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،مزید 647 افراد لوٹ گئے

Jan 26, 2024 | 09:28:AM
 افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری،مزید 647 افراد لوٹ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پاکستان کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ،مزید 647 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 جنوری کو مزید 647 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والوں میں 186 مرد، 145 خواتین اور 316 بچے شامل ہیں،افغانستان روانگی کیلئے 54 گاڑیوں میں 83 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی تاہم سرکاری اعداد وشمار کے مطابق 25 جنوری تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 75 ہزار 603 افغان باشندے اپنے ملک جا چکے ہیں۔