پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات ، پی ڈی ایم کے بڑوں کےدرمیان اہم ملاقات

Jan 26, 2023 | 18:06:PM
 پنجاب اور پختونخوا میں انتخابات ، پی ڈی ایم کے بڑوں کےدرمیان اہم ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کیلئے پی ڈی ایم کے بڑوں کی اہم بیٹھک  مکمل ۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے اتحادی  جماعتوں کے سربراہان کی ملاقات  ہوئی ہے ،  وزیر اعظم ہاوس میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان شریک ہوئے ۔ 

ملاقات میں ملکی کی مجموعی سیاسی صورت کا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے آئندہ جنرل الیکشن سے  متعلق بھی حکمت عملی طے کی گئی ، ملاقات میں   وزیر اعظم شہباز شریف نے دونوں رہنماوں کو آئی ایم ایف پروگرام اور ملکی معاشی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا،  مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری ملاقات کے بعد پی ایم ہاوس سے واپس روانہ  ہو گئے ۔