کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اے ایس ایف اہلکار شہید

Jan 26, 2023 | 12:18:PM
کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،اے ایس ایف اہلکار شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس ایف اہلکار شہید ہوگیا۔

کوئٹہ ایئرپورٹ کے روڈ پر نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے اے ایس ایف اہلکار کو شہید کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی سمیت ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضرور پڑھیں :لاہور: گھریلو ملازمہ پر تشدد، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا واقعے کا نوٹس
پولیس حکام کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی ہے، جسے صبح ڈیوٹی پر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی فوٹیجز کے علاوہ مختلف شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔