عممران خان کی کامیابی: پنجاب سے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

Jan 26, 2023 | 10:21:AM
تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے ن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔ سابق ایم پی اے مسلم لیگ ن رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

سابق لیگی ایم پی اے رائے حیدر این اے 96 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔ رائے حیدر صلاح الدین خاں کھرل سابق ممبر قومی اسمبلی رائے صلاح الدین خاں کھرل کے فرزند ہیں۔

عمران خان نے جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کی اہم وکٹ اڑا دی۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ رائے حیدر خاں کھرل نے عمران خان سے ملاقات میں ایم این اے کا ٹکٹ کنفرم ہونے پر کیا۔