پنجاب کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان محکمہ سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کے مزید 2 ہزار 735 سکولز نجی افراد چلائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں 2 کروڑ 53 لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں تاحال سکولوں سے باہر
ترجمان کے مطابق 31مارچ تک نجی شعبے سے وابستہ افراد سکولز حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دے سکیں گے۔