ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے 35 ارب روپے کی بجلی غائب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے 35 ارب روپے کی بجلی غائب ہو گئی۔
نیپرا نے بوسیدہ سسٹم اور بجلی چوری کی وجہ سے ہونیوالے خسارے کی رپورٹ جاری کر دی۔
نیپراکی رپورٹ کے مطابق لیسکو کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن سسٹم سے ایک ارب یونٹس غائب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کاوزیراعلیٰ مریم نواز آج افتتاح کریں گی
لیسکو کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف جاری مہم بھی بے سود ثابت ہوئی اورمہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر بجلی چوروں کو پکڑنے کے باوجود خسارہ برداشت کرنا پڑا۔