پاکستان کی پہلی ای ٹیکسی سکیم،ادائیگی 5 سالہ آسان اقساط میں ہوگی

Feb 26, 2026 | 11:24:AM
پاکستان کی پہلی ای ٹیکسی سکیم،ادائیگی 5 سالہ آسان اقساط میں ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب میں ای ٹیکسی سکیم کاوزیراعلیٰ مریم نواز شریف افتتاح کردیا۔
پہلے مرحلے میں ای ٹیکسی سکیم میں 1100 ای وہیکل دی جائیں گی اس سکیم میں خواتین کے لئے 30 فیصد کوٹہ مخصوص ہے،خواتین کے لئے لیڈیز ڈرائیور والی گاڑی کا رنگ الگ ہوگا۔

ڈی پورٹ ہونیوالے بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کافیصلہ
ای ٹیکسی سکیم میں مرد ڈرائیوروں کے لئے 50 فیصد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ حکومت پنجاب ادا کرے گی،اس کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن، فٹنس ٹیسٹ اور ٹوکن ٹیکس فیس بھی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔
ای ٹیکسی سکیم کے واجبات کی ادائیگی پانچ سالہ آسان اقساط میں کی جائے گی،ڈرائیورز اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ای ٹیکسی میں پینک بٹن نصب ہے جوپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا سرکاری ملازمین کے تبادلوں سے متعلق اہم فیصلہ
ای ٹیکسی سکیم کی گاڑیاں ان ڈرائیو اور یاننگو کے ساتھ رجسٹرڈ ہوں گی،پبلک پلیسز پر گاڑیوں کے چارجنگ کے لئے فاسٹ چارجز نصب کیے جائیں گے،ای ٹیکسی سکیم میں ڈیجیٹل پیمنٹ کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔