ڈی پورٹ ہونیوالے بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کافیصلہ

Feb 26, 2026 | 08:55:AM
ڈی پورٹ ہونیوالے بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے ڈی پورٹ ہونےوالے بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ نہیں چاہتے کوئی غیرقانونی طور پر بیرون ملک جائے، بھیک مانگنے کا کوئی ویزا نہیں ہے، عمرے کا ویزہ لگوا کر سعودی عرب جاکر لوگ بھیک مانگتے ہیں۔
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ مختلف جرائم میں ملوث ہزاروں افراد کے پاسپورٹ بلاک کردیے گئے ہیں، 5 سال تک ان کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جائے گی، حکومتی پالیسیاں واضح ہونی چاہئیں، پالیسیوں میں بار بار تبدیلیوں سے کاروباری طبقہ متاثر ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سپین کے اندر 20 ہزار پاکستانیوں کو ریزیڈنسی مل جائے گی، بیرون ملک روزگار سے پاکستان کو ترسیلات زر حاصل ہوتا ہے، پچھلے ایک سال میں ریکارڈ پاکستانیوں کو باہر بھجوایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24گھنٹوں میں دوسرا حادثہ، ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
چوہدری سالک نے کہا کہ کوشش ہے جو بھی بیرون ملک جائے اس کے پاس سافٹ اسکلز ہوں، بیورو آف امیگریشن سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا ہے، لائسنس ہولڈرز کو لائسنس دینے کے لیے شرائط عائد کررہے ہیں۔