راولپنڈی، ٹول پلازہ پر فائرنگ سے حساس ادارے کے 3 ملازم زخمی

Feb 26, 2023 | 00:32:AM
راولپنڈی، ٹول پلازہ پر فائرنگ سے حساس ادارے کے 3 ملازم زخمی
کیپشن: کرائم سین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں واقع اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ کی زد میں آکر حساس ادارے کے تین ملازم زخمی ہوگئے ۔پولیس نے کارروائی کرکے 9ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد کی چوکی حمیداں میں درج کرلیاگیا،مقدمہ متن کے مطابق گزشتہ رات 2بجکر 39منٹ پر تین گاڑیاں مرسڈیز، پراڈواوربلیک ویگو داخل ہوئیں، بیریئر اوپن نہ ہونے پر گارڈ نے کیش لائین سے گزرنے کا کہا،گاڑیوں میں بیٹھے افراد گارڈ اور ٹی او سی کو مارنا شروع کردیا۔
مقدمے کی متن میں مزید کہاگیاہے کہ دس سے بارہ ملزمان نے زبردستی بیریئر اوپن کیااور روکنے پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے عمربلال، محمد ذیشان، اور سید عامر شہزاد زخمی ہوئے،ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
دوسری جانب اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ کرنے والے 9ملزمان کو گرفتارکرلیاگیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کو تھانہ مورگاہ پولیس نے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان میں سید محسن، علی اکبر، عبدالرشید، شہزاد علی، زاہد علی شامل ہیں، پولیس ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ملزمان میں ابرار، عامر، وقار گل اور اکرم علی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خضدارمیں دھماکا،2 اہلکار جاں بحق،2 زخمی