شمالی وزیرستان : سکیورٹی فورسزکا آپریشن، ایک دہشتگردہلاک، بارود  برآمد

Feb 26, 2022 | 11:25:AM
شمالی وزیرستان، دہشتگردوں،سکیورٹی فورسز، آپریشن ، دہشتگرد
کیپشن:  سکیورٹی فورسز کے اہلکار(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پرشمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

مقامی آبادی نے  دہشتگردی کے خاتمے کے لئے سکئورٹی فورسزکے آپریشن کوسراہا ۔

یہ بھی پڑھیں: عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں۔کتنا اضافہ ہو گا؟