پورے سال میں وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر

Dec 26, 2025 | 19:05:PM
پورے سال میں وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اہم مذاکراتی عمل معاملے کو ایسے غیر سنجیدگی سے نہ لیا جائے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ 
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں ہمیشہ ڈائیلاگ کے حق میں رہا ہوں لیکن یہ اختیار صرف اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر کا ہے، ہم کہہ چکے ہیں کہ اگر ہم سے رابطہ ہوا یا ہم نے کوئی رابطہ کیا تو ہم ضرور عوام کو بتائیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ میں سب سے درخواست کروں گا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔
 یہ بھی پڑھیں:بسیں اور رکشے فری چلیں گے ،حکومت نے بڑااعلان کردیا