وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی آج پنجاب آمد، بھرپور استقبال کے تیاریاں مکمل

Dec 26, 2025 | 09:17:AM
وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی آج پنجاب آمد، بھرپور استقبال کے تیاریاں مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کی پنجاب آمد پر انکے استقبال کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، عالیہ حمزہ نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دیدی، چکری انٹرچینج سے لاہور تک استقبال کی نگرانی استقبالیہ کمیٹی کرے گی۔

پی ٹی آئی پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا بھرپوراور منظم خیرمقدم کیا جائےگا، ڈاکٹرعلی عمران ایڈووکیٹ، ظفر اقبال گوندل اور چوہدری نذیر کمیٹی میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ زبیر خان، زیاد کیانی، فرخ سیال اور فیاض تبسم بھی استقبالیہ کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ راجہ عمران جاوید، سردار آصف عثمان ٹائیگر سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی 26 دسمبر کو 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، امکان ہے کہ کوٹ لکھپت جیل میں ان کی پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی سے ملاقات ہوگی، سہیل آفریدی دورے کے دوران پہلے دن پنجاب اسمبلی جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی 8 فروری کو پہیہ جام، شٹرڈاؤن ہڑتال کیلئے تیاریاں جاری ہیں: اسد قیصر

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کریں گے۔