پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، دوست محمد میمن جی ڈی اے سے الیکشن لڑیں گے

Dec 26, 2023 | 00:27:AM
پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، دوست محمد میمن جی ڈی اے سے الیکشن لڑیں گے
کیپشن: پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار، دوست محمد میمن جی ڈی اے سے الیکشن لڑیں گے
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن سے قبل سندھ میں ہی پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تحریک انصاف کے مضبوط  امیدوار پارٹی کو باری باری الوداع کرنے لگ گئے، پی ٹی آئی رہنما دوست محمد میمن جی ڈی اے سے الیکشن لڑیں گے۔

سندھ میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی، جی ڈی اے پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لیے متحرک ہو گئی، عمرکوٹ کی تحصیل کُنری سے سابق ایم پی اے دوست محمد میمن اور سابقہ تحصیل ناظم جام میمن نے پیر صاحب پگاڑا سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں طے پایا گیا کہ پی ایس 51 تعلقہ کنری سے جی ڈی اے کے پلیٹ فارم پر سابق ایم پی اے ڈاکٹر دوست محمد میمن الیکشن لڑیں گے جبکہ این اے 213 پر سابق تعلقہ ناظم سیٹھ محمد جام میمن عمرکوٹ سے جی ڈی اے کے مظبوط امیدوار متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرویزخٹک کا ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی آفر کا دعویٰ، الیکشن کمیشن کا ردِ عمل بھی آ گیا

خیال رہے کہ ڈاکٹر دوست محمد میمن 2002 آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر ایم پی اے بنے تھے ، سابق ایم پی اے دوست میمن نے 2013 میں تحریک انصاف کی ٹکیٹ پر پ پ پ کا مقابلہ کیا تھا اور  2018 کے الیکشن میں بھی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر بہت کم مارجن سے ہار گئے تھے۔