کسی کو بھی انتخابی نشان ’بلے‘ کی پیشکش نہیں کی: ترجمان الیکشن کمیشن

Dec 25, 2023 | 20:57:PM
  کسی کو بھی انتخابی نشان ’بلے‘ کی پیشکش نہیں کی: ترجمان الیکشن کمیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ  کسی سیاسی جماعت کو بھی انتخابی نشان ’بلے‘ کی پیشکش نہیں کی گئی۔

پی ٹی آئی پارلیمنٹیرنزکےسربراہ پرویزخٹک کا''بلے''کےانتخابی نشان کےمتعلق دعویٰ، ترجمان الیکشن کمیشن نے پرویزخٹک کے دعویٰ کومسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کر دیا، ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویز خٹک سمیت  کسی کو بھی انتخابی نشان ’بلے‘ کی پیشکش نہیں کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کیلئے بڑا دھچکا، صدر عارف علوی نے اہم سمری کی منظوری دیدی

قبل ازیں چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین پرویزخٹک نےپشاور میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بلےکےانتخابی نشان دینےکی پیشکش کادعویٰ کیاتھا، انہوں کا کہنا تھا کہ مجھے بلےکے نشان کی آفر ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا، صوبے کے ہر کونے سے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں لوگ آرہے ہیں، ہمارا منشور تیار ہوچکا ہے، چند دنوں میں پیش کریں گے، الیکشن مہم جاری ہے، ہم سخت محنت کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات پارٹی آئین کے مطابق نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا۔