ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹربیونلز کی تعداد بڑھا دی گئی

Apr 05, 2024 | 22:09:PM
ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کیلئے الیکشن ٹربیونلز کی تعداد بڑھا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے الیکشن ٹربیونلز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی۔

جنرل الیکشن 2024 میں حصہ لینے والے امیدواروں کے حوالے سے اچھی خبر  آگئی، ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے الیکشن ٹربیونلز کی تعداد 2 سے بڑھا کر 8 کر دی گئی، چیف جسٹس  ہائی کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کے لئے مزید 6 ججز کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوادیئے، پرنسپل سیٹ پر انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لیے جسٹس شاہد کریم ، جسٹس  چوہدری محمد اقبال، پرنسپل سیٹ  پر جسٹس انوارِ حسین بھی الیکشن ٹریبونل کے لئے نامزد کر دیئے گئے جبکہ جسٹس سلطان تنویر احمد پہلے ہی پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹریبونل کی حیثیت سے سماعت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ، نام بھی سامنے آگئے

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد پرنسپل سیٹ پر الیکشن ٹربیونلز کی تعداد 4 ہو جائے گی، روالپنڈی بنچ  کے لئے جسٹس مرزا وقاص رؤف، ملتان کے لئے جسٹس راحیل کامران شیخ بطور الیکشن ٹربیونل نامزد کر دیئے گئے جبکہ ملتان  بنچ میں جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر پہلے ہی بطور الیکشن ٹربیونل کام کررہے ہیں، اسی طرح بہاولپور بنچ میں جسٹس  عاصم حفیظ بطور الیکشن اپیلیٹ ٹربیونل نامزد ہوئے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ٹربیونلز کی تعداد بڑھنے سے انتخابی عذرداریوں کے جلد فیصلے ہوں گے، اب روالپنڈی ، اور بہاولپور بنچ میں بھی متعلقہ انتخابی عذرداریاں دائر ہوسکیں گی، پرنسپل سیٹ پر رجسٹرار ٹریبونل عرفان احمد نیازی   الیکشن درخواستیں موصول کررہے ہیں۔