وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیئے ہیں۔
وفاقی حکومت نے میجر جنرل قیصر سلیمان کو ایڈیشنل سیکریٹری (IV) دفاع ڈویژن تعینات کیا ہے، میجر جنرل قیصر سلیمان کی تعیناتی سیکنڈمنٹ کی بنیاد پر رواں ماہ 6 اگست 2025 سے شمار ہو گی اور تاحکمِ ثانی برقرار رہے گی ۔
علاوہ ازیں،وفاقی حکومت نے گریڈ 21 کے سیکریٹری ٹو دی اٹارنی جنرل فار پاکستان دفتر عرفان انجم کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے اور جوائنٹ سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی ڈویژن خضر سلیم کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری ٹو دی اٹارنی جنرل فار پاکستان دفتر تعینات کیا ہے۔
مزید برآں، گریڈ 20 کے او ایس ڈی ارشد فرید خان کی خدمات ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی کے سپرد کرنے کا نوٹیفیکشن منسوخ کر کے اُنہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’جہاں ہار یقینی،وہاں بائیکاٹ کا اعلان ‘وزیر دفاع کے پی ٹی آئی پر تابڑ توڑ حملے