’جہاں ہار یقینی،وہاں بائیکاٹ کا اعلان ‘وزیر دفاع کے پی ٹی آئی پر تابڑ توڑ حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میں الیکشن سے راہِ فرار اختیار کررہی ہے کیونکہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں حکومت ہونے کی وجہ سے الیکشن لڑنے کو تیارہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار ہے کیونکہ اپنی حکومت ہے، اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں جبکہ پنجاب میں الیکشن سے راہِ فرار کیونکہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے،خیبر پختونخوا میں دھاندلی کے سہارے کھڑے، پنجاب میں عوامی فیصلہ سہنے کی ہمت نہیں،یہ الیکشن نہیں، اپنی مرضی کا کھیل ہے”جہاں جیت کا یقین، وہاں مقابلہ؛ جہاں ہار یقینی، وہاں بائیکاٹ ‘‘
انہوں نے لکھا ’’جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ ‘‘
وزیر دفاع نے لکھاہے کہ عوامی اعتماد سے نہیں، سرکاری مشینری سے الیکشن جیتنے کے خواہشمند ہیں۔
خواجہ آصف نےمزید لکھا ہے کہ پنجاب میں شکست کا ڈر، خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا سہارا،یہ ہے اصل سیاستِ انصاف،ٹوٹل دو نمبری۔
یہ بھی پڑھیں : ضمنی انتخابات سے متعلق آخری فیصلہ سیاسی کمیٹی کا ہی ہو گا، شوکت یوسفزئی