ضمنی انتخابات سے متعلق آخری فیصلہ سیاسی کمیٹی کا ہی ہو گا، شوکت یوسفزئی

Aug 26, 2025 | 23:17:PM
ضمنی انتخابات سے متعلق آخری فیصلہ سیاسی کمیٹی کا ہی ہو گا، شوکت یوسفزئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سیاسی کمیٹی کی بہت اہمیت ہے اس لیے  ضمنی انتخابات  میں شمولیت یابائیکاٹ کا آخری فیصلہ یہی کمیٹی کرے گی۔

 24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یو سفزئی کا کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کی بہت اہمیت ہے اس لیے  ضمنی انتخابات  میں شمولیت یابائیکاٹ کا آخری فیصلہ یہی کمیٹی کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی سے بھی مشاورت جاری رہے گی،خیبر پختونخوا میں سونے کے بلاکس میں بے ضابطگیوں  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد کو 29 سال ہو گئے مگر پھر بھی ہمیں  سیاسی شعور نا ہونے کا طعنہ دیا جاتا ہے۔

پروگرام میں شریک مسلم لیگ ن کی رہنما شمائلہ رانا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آپس میں اعتماد نہیں ہے کیونکہ ان کی سیاسی  گرومنگ نہیں ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر کسی کے مستعفی اور نااہل ہونے کے حق میں ہوں لیکن یہ کہہ سکتی ہو ں کہ تحریک انصاف کے اراکین استعفیٰ نہیں دیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے ان کی مراعات رک جائیں گی،کے پی میں کرپشن کی تحقیقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات تھرڈ پارٹی سے ہونا چاہیے جبکہ پروگرام میں شریک پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  حیدر زمان قریشی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سٹرکچر بہتر نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ ادھار کے وکیلوں سے سیاست نہیں کرائی جا سکتی،انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو سیاسی طاقتوں سے بات کرنا چاہیے۔ 

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی ہم منصب کا مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے عزم کا اعادہ