کرپٹو سمیت ورچوئل اثاثوں کوقانونی قرار دینے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)اسٹیٹ بینک کے2018 کے سرکلر نمبر 3کے تحت بٹ کوائن ، لائٹ کوائن ، پاک کوائن کے لین دین پر پابندی عائد ہے۔
اسٹیٹ بینک کے سرکلر کے تحت ڈیس کوائن اور پے ڈائمنڈ پر بھی پابندی عائد ہے، سرکلر واپس ہونے پر ورچوئل کرنسیز کی خرید و فروخت، تبادلے یا سرمایہ کاری کی اجازت مل جائے گی۔
سرکلر واپس ہونے پر ورچوئل کرنسی کے کاروبار کے لیے لائسنس کے اجراء پر پابندی ختم ہو جائے گی، سرکلر واپس لینے پر بینکس ، مائیکروفنانس بینکوں، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز، پیمنٹ سروس پرووائیڈرز پر پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔
پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے پہلے بورڈ اجلاس میں اس پرغور کیا گیا، اس سلسلے میں بورڈ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا 2018 کابی پی آر ڈی سرکلر نمبر 3 واپس لینے پر غور کیا۔
سرکلر واپس لینے پر ورچوئل کرنسیوں اور ٹوکنز کے لین دین پر پابندی ختم ہوجائے گی، پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :18 سال سے کم عمر بچوں کا ’’جووینائل شناختی کارڈ‘‘ بنوانے کا آسان طریقہ