شہباز شریف سے متعلق بیانات پر نوازشریف کی وضاحت

Aug 26, 2022 | 00:17:AM
نوازشریف وضاحت
کیپشن: نوازشریف فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے وزیراعظم شہبازشریف سے متعلق خود سے منسوب بیانات غلط اور بے بنیاد قرار دے دئیے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف سے متعلق مجھ سے منسوب منفی تبصرے گمراہ کن اور غلط ہیں۔

امید ہے انتہائی مشکل حالات میں شہبازشریف کی انتھک کاوشیں ثمرآورثابت ہوں گی۔ نوازشریف کا مزید کہناتھا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف ملک کو عمران خان کے پیداکردہ بحران سے نکال لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف مقدمہ درج