’’دلبر دلبر گرل ‘‘نورا فتیحی اور اداکارہ شردھا کپورکو ڈرگ کیس میں کلین چٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارتی فلم عاشقی 2 کی ہیروئن شردھا کپور اور ’’دلبر دلبر گرل‘‘ نورا فتحی کو 2022ء کے ڈرگ کیس میں کلین چٹ مل گئی ہے۔
ممبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ان کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں۔
پولیس حکام کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ شردھا کپور، نورا فتحی اور دیگر نامزد شخصیات کا مبینہ منشیات نیٹ ورک سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس میں کسی بھی سلیبریٹی کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے۔
یہ کیس اگست 2022ء میں اس وقت سامنے آیا تھا جب ممبئی پولیس کے کرائم برانچ اور اینٹی نارکوٹکس سیل نے مبینہ منشیات فروش سلیم سہیل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔
مزید پڑھیں:معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا ’’نوی کار‘‘ ریلیز کر دیا گیا
کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے 1.19 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی میفیڈرون برآمد ہوئی تھی، ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے مختلف تقریبات میں شریک شخصیات کو منشیات فراہم کیں۔
بعد ازاں 2025ء میں اینٹی نارکوٹکس سیل نے اس کیس میں کئی افراد سے تفتیش کی، جن میں شردھا کپور اور نورا فتحی کے علاوہ دیگر شخصیات بھی شامل تھیں۔
تاہم تحقیقات کے دوران کسی بھی فرد کے خلاف منشیات کی ترسیل یا استعمال سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی چالان 3 ملزمان کے خلاف جمع کرایا جا چکا ہے جبکہ اب مزید 2 گرفتار افراد اور ایک مفرور ملزم کے خلاف ضمنی چالان پیش کیا جائے گا۔