معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا ’’نوی کار‘‘ ریلیز کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زین مدنی)معروف گلوکار ملکو کا نیا گانا’’نووی کار‘‘ریلیز کر دیا گیا ہے، اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن خود ملکو نے تحریر اور ترتیب دی ہے، جبکہ موسیقی مجتبیٰ علی نے دی ہے۔ ویڈیو کی ہدایت کاری جووی علی نے کی ہے۔
ملکو پاکستانی پنجابی اور سرائیکی لوک و پاپ موسیقی کے مقبول گلوکار ہیں، جو اپنے انرجیٹک انداز اور دیہی ثقافت سے جڑے گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا انداز لوک روایت اور جدید موسیقی کا امتزاج پیش کرتا ہے، جسے دیہی اور شہری دونوں حلقوں میں پسند کیا جاتا ہے۔
ان کے مقبول گانوں میں “نک دا کوکا”، “چنگا سادا یار اے تو”، “رل تے گئے آں پر چس بڑی اے آئے”، “دھولا سانو پیار دیا”، “چولو کوئی گل نئی” اور “اڑیاں کنجاں” شامل ہیں، جو خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔
گلوکار ملکو کا نیا گانا "نووی گڈی" ریلیز کردیا گیا pic.twitter.com/jKlQXsNX04
— Mian Iftikkhar Ramey (@Dunyanews_Lhr) April 25, 2026
یہ بھی پڑھیں :حکومت فوری طور پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے: حافظ نعیم الرحمٰن